اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس پیرکو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ پیرکو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔ خیال رہے کہ 28 مئی کو عام تعطیل کے باعث سائفرکیس کی سماعت نہیں ہو سکی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس پیرکو سماعت کیلئے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
