ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کی شدید مذمت

تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کی شدید مذمت

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے اراکین کے خلاف دہشتگردی کے جھوٹے پرچے کے اندراج کا معاملہ ۔پاکستان تحریک انصاف نے نعیم حیدر پنجوتھہ، علی اعجاز بٹر، عثمان ریاض گِل اور مرزا عاصم بیگ سمیت دیگر کے خلاف جھوٹے، بیبنیاد اور من گھڑت مقدمے کو مسترد کر دیا ۔

قانونی ٹیم کے اراکین کے خلاف جھوٹے پرچے میں دہشتگردی کی دفعات کی شمولیت کی بھی شدید مذمت ،ترجمان تحریک انصاف کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی محترمہ اہلیہ کے خلاف عدت جیسا بیہودہ مقدمہ بنانے والے شرپسند ریاستی مشینری کے ذریعے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ ایک بیغیرت، بیحمیت اور اخلاق و کردار سے محروم کٹھ پتلی کے ذریعے عدالت میں غلاظت کی بھرمار کروانے والوں کا مکروہ منصوبہ کل خاک میں ملایا گیا۔

مجرم سرکار کی ایما پر اپنے غنڈوں کو عدالت کے آس پاس شرانگیزی کیلئے لگایا گیا جس میں ناکامی پر اس مقدمے جیسی بیہودگی کی گئی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ر ئو ف حسن کی شہ رگ دن دیہاڑے کاٹنے کی کوشش کی گئی مگر وفاقی پولیس نے مناسب مقدمہ قائم کیا نہ اب تک کسی ملزم کو پکڑا۔پنجاب سے لائے گئے ایک بے شرم آئی جی کے ذریعے مجرم وزیرداخلہ تحریک انصاف کو قانون کی دھجیاں اڑا کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔قانونی ٹیم کے نہایت محنتی، پیشہ ور اور قانون کا احترام کرنے والے اراکین کے خلاف اس بیہودہ مقدمے کو مسترد کرتے ہیں۔ عدالت اس مقدمے کو فی الفور خارج کرے اور آئی جی اور اس کے جھوٹے، بدمعاش اور شرانگیز اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔