ہومپاکستانسیشن عدالت لاہور نے چینی سکینڈل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے منظور کر لیے

سیشن عدالت لاہور نے چینی سکینڈل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے منظور کر لیے

لاہور،سیشن عدالت لاہور نے چینی سکینڈل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے منظور کر لیے ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سید علی عباس کے روبرو پیش ہوئے،دونوں ملزمان نے چینی سکینڈل کیس میں عبوری ضمانت کے مچلکوں پر دستخط کیے اور انگوٹھوں کے نشان ثبت کیے،جس کے بعد دونوں ملزمان سیشن عدالت سے روانہ ہو گئے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سخت سیکیورٹی میں الگ الگ سیشن عدالت پہنچے،عدالت چینی سکینڈل میں ملزمان کی دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض دس جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے،عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روز میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا،بنکنگ عدالت کے جج کے تبادلے کے باعث ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے عبوری ضمانت منظور کی تھی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔