اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم کے سیاسی مشیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارلیمان چھوڑ کر نہ بھاگتے تو ہماری حکومت 16ماہ قائم نہ رہتی۔
نجی ٹی وی کو کو انٹرویو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حالیہ ریلیف کسی اشارے سے نہیں مل رہا، جو روپوش ہیں انہیں سامنے آنا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے راناثنا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عنقریب جیل سےباہر نہیں دیکھ رہاہوں، اگربانی پی ٹی آئی پارلیمان چھوڑ کر نہ بھاگتا تو ہماری حکومت 16 ماہ کبھی قائم نہ رہتی اور اگر یہ دو صوبوں میں اپنی حکومتیں نہ گراتاتو9مئی بھی نہ ہوتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام کو جنم دیتا ہے اور اس کی وجہ بانی پی ٹی آئی ہے، بانی پی ٹی آئی سیاستدان ہوکر غیرسیاسی رویہ اپنائے ہوئے ہے، پارلیمانی سسٹم میں اگر مذاکرات سےانکاری ہوں تو پھر آپ سسٹم کیلئے خطرہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انقلاب لانا ہے تو پارلیمنٹ چھوڑیں کیونکہ پارلیمان کا انقلاب سےکوئی تعلق نہیں، جس طرف سے آنکھ ماری جاتی ہےاب وہ آنکھ مارنے والی بات سے آگےہیں۔
پرویز الٰہی کے حوالے سے مشیر کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کی رہائی بنتی تھی، مجھے تو ان سے اتنی برداشت کی امید نہیں تھی، بے شک پرویز الٰہی مخالف ہیں لیکن جولیڈرکےساتھ کھڑارہےمیں اسکی عزت کرتا ہوں۔
بانی پی ٹی آئی پارلیمان چھوڑ کر نہ بھاگتے تو ہماری حکومت 16 ماہ قائم نہ رہتی، رانا ثنااللہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
