اسلام آباد،ملک میں کرونا ویکسین کی قلت پر قابو پانے کے لیے سائینو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید 20لاکھ کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ پی کے 6852 نے چین کے شہر بیجنگ سے اسلام آباد کیلئے پرواز بھری۔ ویکسین اسلام آباد ائیرپورٹ پر این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کردی گئی۔نئی ویکسین آنے سے یومیہ ویکسی نیشن بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ ویکسین ملک کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز میں تقسیم کی جائے گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ نئی خوراکیں چین سے ویکسین خریدنے کے معاہدے کے تحت لائی گئی ۔
پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید 20لاکھ کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
