ہومپاکستانپاکستان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

اسلام آباد،جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق اجلاس میں پاکستان نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا، پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت جھوٹ بول کر حقیقت چھپا نہیں سکتا، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔تفصیلات کے ،مطابق جنیوا میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا، پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں بھارت کو کھری کھری سنا دیں۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے انسانی حقوق سے متعلق ڈائیلاگ میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کیمسلمانوں پر ظلم ڈھارہا ہے۔ بھارت جھوٹ بول کر کشمیر میں ہونے والے مظالم چھپانا چاہتا ہے۔ بھارتی ہندوتوا کی سرکار مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو بسا کر اکثریتی مسلم علاقے کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی ظلم وستم اوربربریت کا نوٹس لے، بھارت اقلیتوں کے لیے جہنم بن چکا ہے، آئے روز مسلمانوں اور دوسرے اقلیتی شہریوں کو سرعام قتل کر دیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔