اسلام آباد (آئی پی ایس )نیب ترامیم کیس بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے پیشی کامعاملہ ،خیبر پختونخواہ حکومت نے سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کیلئے درخواست دائر کردی
درخواست نیب ترامیم کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید کوثر علی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عوامی مفاد کے مقدمات کی سماعت بینچ ون سے لائیو اسٹریم کی جاتی ہیں، نیب ترامیم کیس کی اپیلوں کی سماعت لائیو اسٹریم نہیں کی گئی، نیب ترامیم کیس کی لائیو اسٹریمنگ نہ ہونا امتیازی سلوک ہے، استدعا ہے نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔
