ہومپاکستانچیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحفے میں ملا قیمتی قلم توشہ خانہ میں جمع کرا دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحفے میں ملا قیمتی قلم توشہ خانہ میں جمع کرا دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحفے میں ملا قیمتی قلم باب کعبہ توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔رابطہ عالم اسلام کے سیکریٹری نے 8 اپریل 2024 کو چیف جسٹس سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر رابطہ عالم اسلام کے سیکریٹری نے قیمتی قلم چیف جسٹس کو تحفے میں دیا تھا۔چیف جسٹس نے قیمتی قلم وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میوزیم میں رکھوا دیا۔اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کے سیکریٹری نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔