اسلام آباد (آئی پی ایس )بہارکہو کے رہائشی کی ایف آئی اے اسلام آباد کی حوالات میں پراسرار ہلاکت، حوالات میں ملزم کی پر اسرار ہلاکت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان نے نوٹس لیتے ہوئے چار اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔ملزم کو تھانہ بہارہ کہو پولیس نے گرفتار کیا بعد ازاں ملزم کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ملزم عامر حفیظ نے کینیڈا جانے کا جھانسہ دے کر فاروق نامی شخص سے 18 لاکھ روپے لیے ۔ ملزم عامر حفیظ ایف آئی اے کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھا۔ اچانک منگل کی صبح تقریبا پانچ بجے کے قریب حوالات میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ حوالات میں ملزم کی پر اسرار ہلاکت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان نے نوٹس لیتے ہوئے چار اہلکاروں کو معطل کر دیا جبکہ ملزم کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والد کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی تیاریاں ، ابھی تک معاملہ خفیہ رکھنے کی کوشش۔
بہارکہو کے رہائشی کی حوالات میں پراسرار ہلاکت،چارایف آئی اے اہلکار معطل ، پراسرار ہلاکت کو خود کشی کا رنگ دینے کی تیاریاں ، ابھی تک معاملہ خفیہ رکھنے کی کوشش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
