ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آباد کاٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر کادورہ،ڈرائیونگ ٹیسٹ کا جائزہ

آئی جی اسلام آباد کاٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر کادورہ،ڈرائیونگ ٹیسٹ کا جائزہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کاٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر کادورہ،ڈرائیونگ ٹیسٹ کا جائزہ لیا، شہریوں سے ڈیوٹی پر موجود عملے کے بارے میں دریافت کیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں مزید سختی کرنے کے ہدایت کی اور کہا کہ ڈرائیور اپنی اور دوسروں کی جانوں کے محافظ ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کیمروں کی مدد سے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی نگرانی کی جائے، ڈرایئونگ ٹیسٹ کے موقع پر سینئر افسر اپنی موجودگی یقینی بنائیں ۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ڈرایئونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک کو پولیس ملازمین کے مسائل کے حل لیے ہر ہفتے اردل روم کے انعقاد کی ہدایت کی اور کہاکہ اچھی کارکردگی پر انعامات دئیے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔