اسلام آباد،خاتون ہراسگی کیس،سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم برہم،ڈی جی ایف آئی اے کو شفاف انکوائری کی خاطر متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خاتون نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر 5 مرتبہ شکایات درج کی تاہم ایف آئی اے افسران نے کارروائی نہ کی جس پروزیراعظم نے ایف آئی اے کے غیر ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کرکے سخت ایکشن کی ہدایت کردی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری میں کہا گیا کہ خاتون نے ہراسگی کے باعث یونیورسٹی سے نوکری چھوڑ کر ایف آئی اے سے رجوع کیا۔بیان کے مطابق ایف آئی اے افسران کے عدم تعاون کی وجہ سے خاتون نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی،16 دسمبر 2019 سے 13 جون 2021 تک ایف آئی اے نے شکایت کو مسلسل نظرانداز کیا،دو بار شکایت ری اوپن کے باوجود ایف آئی اے نے اپنی زمہ داری میں کوتاہی برتی، بیان میں کہا گیا کہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ایف آئی اے کے خلاف شکایت لے کر وزیراعظم آفس پہنچ گئی،خاتون کی درخواست پر وزیراعظم آفس کا سخت ایکشن، متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دھانی کرائی گئی ۔وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ معاملے کی اعلی سطح تحقیقات کروا کر متعلقہ افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق کاروائی کی جائے ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خاتون کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے، کسی بھی شہری کی شکایت پر غفلت برتنے کی اجازت نہیں جانے دی جائے گی، وزیراعظم نے سیٹیزن پورٹل پر درج شکایات کو غیر سنجیدہ لینے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دیدیا،انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو 20 جولائی 2021 کو پیش کی جائے گی۔
خاتون ہراسگی کیس،سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم برہم،متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
