جدہ(خالد نواز چیمہ)وفاقی وزیر مذہبی آمور حج اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین حج انتظامات دیکھنے اورسعودعرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہنگامی دورے پہ جدہ پہنچے۔
ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو ویلفیئر کے ھیڈ ساقب علی خان نے قونصلیٹ میں امد ان کا استقبال کیا ۔
حج کے بہترین انتظام کرنے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے بارے بریفنگ دی گئی ۔
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چودھری سالک حسین نے مسائل کے حل کے لیے آئے ہوئے کارکن مزدوروں میں گل مل گئے ۔
ان کی مشکلات اور مسائل سنیں اور ان کو فوری حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے ۔
وفاقی وزیر چودھری سالک حسین جدہ میں قیام کے بعد فوری طور پہ مدینہ منورہ روانہ ہو گئے ۔
مدینہ پہنچ کر انہوں نے پاکستانی حاجیوں کی رہائشگاہوں کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ حاجیوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے ۔
پاکستان سے آئے ہوئے حاجیوں نے وزارت حج کے بہترین انتظام کرنے پر چودھری سالک حسین کا شکریہ ادا کیا ۔
چودھری سالک حسین نے حج پر مامور عملے کو ہدایت کی کہ حاجیوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف یا پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
