اسلام آباد (آئی پی ایس )سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم47والے اراکین کو بھی ڈی نوٹیفائی کرے۔سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہا ئو س کی اپوزیشن لابی میں ہوا، اجلاس میں عمر ایوب، زرتاج گل، علی محمد خان، ثنا اللہ مستی خیل، شاندانہ گلزار، زین قریشی، شہرام ترکئی اور دیگر نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا نیکہا کہ الیکشن کمیشن فارم47والے اراکین کو بھی ڈی نوٹیفائی کرے۔ اجلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ،آزادکشمیر مظاہرے ، بدترین معاشی صورتحال، گندم اسکینڈل اور کسانوں سے ہونے والی ذیادتیوں کو فلور پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی میں سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے حوالے فیصلے کو بھی سرایا گیا۔
