راولپنڈی (آئی پی ایس )اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر تین دن کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ،انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ، پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، پابندی کا اطلاق 15مئی کی رات 12بجے تک رہیگا۔
جیل ذرائع کے مطابق قیدی حوالاتیوں کی ملاقات پر 3دن کے لیے پابندی لگائی گئی ہے، یہ فیصلہ جیل اطراف میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے تک رہے گا، قیدیوں سے ملاقات پر پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔جیل انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے جیل کے اندر ہنگامی مشقیں کروانے کا بھی کہا گیا ہے۔
