Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزبھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، پوچا کو فخر قرار دیا

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، پوچا کو فخر قرار دیا

اتر پردیش(آئی پی ایس ) بھارت کے مسلمان گورنر عارف محمد خان نے بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر میں سجدہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں نے ایودھیا کے رام مندر میں مورتی کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں ہندو مذہب کے نعرے بھی سنے جاسکتے ہیں۔

گورنر عارف محمد خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ انہوں نے رام مندر کا دورہ کرکے ہندو دیوتاں کی پوجا کی۔اس موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ میں جنوری میں دو بار ایودھیا آیا تھا، یہاں آکر آج بھی پہلی بار جیسا ہی محسوس کررہا ہوں۔

عارف محمد خان نے کہا کہ یہاں آنا میرے لیے خوشی کی بات نہیں بلکہ یہ میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ میں نے یہاں آکر پوجا کی۔ بھارتی گورنر کی ویڈیو پر جہاں ہندو انتہا پسند انہیں سراہاتے نظر آرہے ہیں تو وہیں مسلمانوں کی جانب سے عارف محمد خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔