لاہور،وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے جلوس بے وقت کی راگنی ہیں، وطن عزیز کو جلسے جلوسوں سے آگے نہیں لے جایا جا سکتا۔وزیر اعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ اس موقع پر انتشار پھیلانے کی سیاست کرنا ملک اور قوم سے دشمنی کے مترادف ہے، احتجاجی سیاست ملک اور قوم دونوں کیلئے نقصان دہ ہے، اپوزیشن کو ملک کی ترقی کا احساس نہ عوام کی خوشحالی کا، یہ بے حس ٹولہ کورونا کے دوران انسانی زندگیوں پر بھی سیاست چمکاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کی معیشت جب مضبوط ہو رہی ہے تو یہ عناصر نیا روپ دھار کر سامنے آ رہے ہیں، پی ڈی ایم والے اپنی ناکامیوں کا بدلہ پاکستان کے عوام سے لینا چاہتے ہیں، قوم بہروپئے سیاستدانوں کے عزائم سے بخوبی واقف ہے، عوام مسترد شدہ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔
پی ڈی ایم والے اپنی ناکامیوں کا بدلہ پاکستان کے عوام سے لینا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
