ہومسائنس و ٹیکنالوجیگوگل نے اسمارٹ فونزکیلئے نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

گوگل نے اسمارٹ فونزکیلئے نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

سلیکان و یلی، ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے دو نئے فیچرز اسمارٹ فون صارفین کے لیے جاری کر دیے ہیں۔

گوگل نے حال ہی میں اپنے دو مقبول فیچرز کو انٹرپرائز ایپ کے ساتھ مربوط کردیا ہے، جس میں گوگل چیٹ اور رومز شامل ہیں۔، گوگل چیٹ کی بدولت آپ ساتھیوں، دوستوں اور عزیز و اقارب سے کمیونیکیشن کر سکتے ہیں، یہ رومز فیچر سے قدرے مختلف ہے، گوگل چیٹ میں دو لوگوں کے درمیان بات ہوسکتی ہے، جب کہ رومز میں ایک وقت میں مختلف لوگوں سے بات کی جاسکتی ہے، اب یہ دونوں فیچر جی میل موبائل اپ پر دستیاب ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔