تہران(آئی پی ایس ) انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی انسانیت کیخلاف جرائم میں ملوث ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں الزامات لگائے گئے ہیں کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جبری گمشدگیوں، اذیت اور قتل جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔ خیال رہے کہ ابھی کچھ گھنٹے قبل ہی عام انتخابات میں نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی فتح کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے فوری بعد ہی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں ابراہیم رئیسی کیخلاف انسانیت کیخلاف جرائم پر تحقیقات کرنے کی بجائے انھیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے کر انھیں صدارت کی کرسی پر براجمان کرا دیا گیا ہے۔ د
نومنتخب ایرانی صدر جرائم میں ملوث ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
