اسلام آباد(سب نیوز)فرٹیلائزر ریویو کمیٹی نے خریف سیزن کرنے کے لیے یوریا کھاد کی درآمد کی سفارش کردی،وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ قلت سے بچنے کے لیے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد فوری درآمد کی جائے، خریف سیزن میں یوریا کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ درآمد کا مقصد ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے، درآمد سے پاکستان کے کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا، یوریا کھاد کی بروقت درآمد سے قیمت میں نمایاں کمی آئے گی، مقامی یوریا کھاد کی مارکیٹ مستحکم ہو گی، کسانوں کو خریف سیزن میں یوریا کھاد بلا تعطل میسر ہوگی،
تمام مقامی یوریا فرٹیلائزر پلانٹس بھی پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رہیں گے، حکومت کسانوں کے فائدے کے لیے فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، ترجمان کے مطابق یوریا کھاد کی درآمد کا حتمی فیصلہ ECC آئندہ اجلاس میں کرے گی،
