ہومبریکنگ نیوزعالمی پابندیوں اور مشکلات کا شکار ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے مزید مشکلات

عالمی پابندیوں اور مشکلات کا شکار ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے مزید مشکلات


اسلام آباد (سب نیوز)عالمی پابندیوں اور مشکلات کا شکار ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے مزید مشکلات ،
بین الاقوامی ہوابازی تنظیم ایاٹا نے حکومت پاکستان سے ائیرلائنز کو ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آپریٹ کرنے والی بین الاقوامی پروازوں کو ادائیگی پتر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایاٹا نے پاکستان اور بنگلہ دیش سے فوری ادائیگیوں کا مطالبہ

کردیا۔
بنگلہ دیش اور پاکستان کی ذمہ اری 720ملین ڈالر واجب الادا ہیں۔
ایاٹا کے مطابق پاکستان کے زمہ 399 ملین ڈالرز واجب الادا ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے زمہ 323ملین ڈالر واجب الادا ہیں۔
ایاٹا کے مطابق بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق دس دن میں رقم ادا کرنا ہوتی ہے۔ایاٹا کا پاکستان میں ہر ادائیگی پر ٹیکس کمیشنز استثنی سرٹیفیکٹ اور کوالٹی آڈٹ کی شرط پر بھی تشویش ہے ۔
عدم ادائیگیوں سے ائیرلائنز عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کےساتھ صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔
آپریشن کے تسلسل ائیرلائنز کا منافع کی فوری ادائیگی ناگزیر ہےائیرلائنز بین الاقوامی معاہدوں کے تھاٹ سالانہ ٹیکس ادا کرتی ہیں۔
فضائی رابطے میں کمی اقتصادی ترقی، غیرملکی سرمایہ کاری اور برآمدات کے امکانات کو محدود کرتی ہے۔مختلف ائیرلائنز کی واجب الادا رقم اسٹیٹ کی جانب سے جلد از جلد ادا کروائی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔