ہومپاکستانکورونا میں کمی کے بعد اسلا م آباد کی تمام ضلعی عدالتیں کھولنے کا فیصلہ

کورونا میں کمی کے بعد اسلا م آباد کی تمام ضلعی عدالتیں کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا میں کمی کے بعد 21 جون سے ضلعی عدالتیں مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے آفس آرڈر جاری کرکے رجسٹرار ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔آفس آرڈر میں کہا گیا ہیکہ ڈسڑکٹ کورٹس ایسٹ اور ویسٹ 21 جون سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کام کریں گی۔ماتحت عدلیہ کے تمام ججز اور اسلام آباد بار کے صدر کو بھی آفس آرڈر کی کاپی بھجوادی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔