ہومپاکستانکشمیر پریمئر لیگ نے گولڈ کیٹیگری کھیلاڑیوںکی فہرست جاری کر دی

کشمیر پریمئر لیگ نے گولڈ کیٹیگری کھیلاڑیوںکی فہرست جاری کر دی

مظفر آباد ،کشمیر پریمیئر لیگ نے گولڈ کیٹیگری کھیلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن فرنچائزز تیمور خان نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کھیلاڑیوںکی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہو گی، کشمیر پریمیئر لیگ 6 اگست سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی، مجموعی طور پر 6 ٹیمیں کے پی ایل میں حصہ لے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگ کے لیے گولڈ کیٹیگری میں 36 کھلاڑی شامل ہیں، 36 میں سے ڈرفٹنگ کے ذریعے 12 کھیلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ ہر ٹیم گولڈ کیٹیگری میں سے دو کھلاڑیوں کو پک کرے گی۔انہوں نیکہا کہ گولڈ کیٹیگری میں اعظم خان، دانش عزیز، اویس ضیا، سلمان ارشاد شامل ہیں، ابرار احمد، عاکف جاوید، علی عمران، ارشد اقبال، عظیم گھمن، بلال آصف، بسم اللہ خان، دلبر حسین، احسان عادل، حماد اعظم، عمران خان سینئر، کامران غلام، کاشف بہٹی گولڈن کیٹیگری میں شامل ہیں۔تیمور خان نے بتایا کہ محمد اصغر، محمد الیاس، محمد عمران جونیئر، راحت علی، رضا علی ڈار،روحیل نذیر، سعد علی، سعد نسیم، صاحبزدہ فرحان، صائم ایوب، ثمین گل، تابش خان، عمر صدیق، عمر خان، عثمان صلاح الدین، زین عباس، زیشان اشرف، ظفر گوہر بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔