لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پابندی کی مخالفت کردی۔
ایکس پر ہی جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ ’ٹوئٹر (X) پر پابندی ختم کی جائے۔
انہوں نے لکھا کہ نگران دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ جگ ہنسائی سے بچا جائے، سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا۔
خواجہ سعد رفیق کا ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
