اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ کی طرح آگے بڑھ کر پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں محمد علی درانی نے کہا کہ سعودی عرب کی معاشی مدد کے اس نادر موقع کو کامیاب کرنے کے لئے سیاسی استحکام لازمی ہے ،
سرمایہ کاری کے سعودی اقدام کی کامیابی کے لئے وزیراعظم کو اپوزیشن کو آن بورڈ لینا چاہیے ،
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کو قومی ایجنڈا بنانے کے لئے سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے لازمی تقاضا رہے گا ،
سعودی سرمایہ کاری کو سی پیک والے حالات سے بچانے کے لئے سیاسی اتفاق رائے قومی مفاد کا تقاضا ہے۔
