Tuesday, April 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیر داخلہ کا ملک بھر میں اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم

وزیر داخلہ کا ملک بھر میں اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان بھر میں اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز ایکشن کا حکم دیا ہے، اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

محسن نقوی نے ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا بھی حکم دیا اور ایف آئی اے کے افسران کو اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے، ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے واقعات پر قابو پانے کے لئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔