Sunday, March 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق 21 اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کیا جائے گا، پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی، پنجاب سے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے، پی ٹی آئی پنجاب بھر میں جلسے کرے گی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا،
ذرائع کے مطابق وکلاء کمیونٹی کو بھی تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے گی، کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے، سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے، بانی چئیرمین کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔