نوشہرہ( نیوز ڈیسک) سیاحتی مقام کنڈ پارک کے مقام پر سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی۔ پولیس زرائع کے مطابق کشتی میں دس سے12افراد سوار تھے، چار افراد کو بازیاب کرا لیا گیا، آٹھ لاپتہ ہیں ۔
لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے تاحال ریسکیو آپریشن شروع نہ ہو سکا
کشتی ڈوبنے کا واقعہ کشتیوں میں اوورلوڈنگ کے باعث پیش آیا
ریسکیو ذرائع کے مطابق کنڈ پارک کے مقام پر ڈوبنے کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
