اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔
وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔
وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
