ہومپاکستانخواتین کو پرینک کے نام پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

خواتین کو پرینک کے نام پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور،سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لیے نت نئے طریقے اپنائے جاتے ہیں جن میں حالیہ دنوں خواتین کو پرینک کے نام پر ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جمعرات کو پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق خواتین کو پرینک کے نام پر ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔پولیس نے بیان میں ملزم کی تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان کے بعد صارفین کی جانب سے اس کارروائی کو کافی پذیرائی مل رہی ہے اور اس کے ساتھ پرینک کے نام پر ہراساں کرنے کے دیگر واقعات کی جانب توجہ دلائی جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔