اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت اور وفاق کے درمیان تنازع برقرار ہے۔ وفاقی حکومت نے دو ہفتے گزرنے جانے کے باوجود ابھی تک خیبر پختونخوا کے لیے چیف سیکرٹری کے نام کی تعیناتی کی منظوری نہیں دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا لی امین گنڈا پور نے شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری تعینات کرنیکی سفارش کی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت سے تین نام مانگے تھے جس پرصوبائی حکومت نے شہاب علی شاہ، ڈاکٹر شہزاد بنگش اور منیر اعظم کے نام بھیجے تھے۔دوسری جانب وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب احمد نے بھی ایک بیان میں کہا تھا اگر وفاق نے چیف سیکرٹری کو نہ ہٹایا تو ہمارے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔
