Monday, May 25, 2026
ہومتازہ ترینغزہ، صہیونی فورسز کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار ہو گئی

غزہ، صہیونی فورسز کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار ہو گئی

غزہ(آئی پی ایس ) نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی فوجیوں کی جارحیت جاری ہے، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک صہیونی فورسز کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار ہو گئی ہے۔ جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے،غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق صہیونی فورسز کے حملوں میں اب تک 75 ہزار 577 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں،غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فورسز کے حملوں میں 59 فلسطینی شہید اور 83 زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہے،غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فورسز کے حملوں میں 59 فلسطینی شہید اور 83 زخمی ہوئے ہیں۔ 7اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم33ہزار فلسطینی شہید اور 75ہزار زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔