Monday, May 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزسوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثہ، 16 افراد جاں بحق

سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثہ، 16 افراد جاں بحق

راولپنڈی:(آئی پی ایس) سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ کے قریب مسافر وین کھڑی بس کے پیچھے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ وین سائیڈ پر پارک بس کے پیچھے آکر ٹکرائی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ مسافر بس کراچی سے بونیر جا رہی تھی جبکہ پیچھے سے آکر ٹکرانے والی وین پنڈی سے دیر جا رہی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔