Monday, June 30, 2025
ہومپاکستانججز کا خط: لاہور بار نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی

ججز کا خط: لاہور بار نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی

لاہور(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے آئی ایس آئی پر الزامات سے متعلق خط پر لاہور ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان کے ذریعے دائر کی گئی ہے جسے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کیا گیا ہے۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط میں الزامات کی انکوائری کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے اور عدالتی امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔