Monday, February 16, 2026
ہومٹاپ سٹوریوزیراعظم کی چینی باشندوں کی سکیورٹی فل پروف بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی چینی باشندوں کی سکیورٹی فل پروف بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے چینی باشندوں کی سکیورٹی فل پروف بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غوراور سکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا، وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز ہونے والے بشام واقعہ پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان کی جانب سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی، جس پر وزیراعظم نے ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فل پروف سکیورٹی کی ہدایت کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔