اسلام آباد،وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ خاتون رکن اسمبلی کی بائیں آنکھ کے کار نیا پر زخم آئے ہیں۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ خاتون رکن اسمبلی ملیکہ بخاری کی بائیں آنکھ کا کار نیا پر زخم آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو قیادت سمیت ایسے حملوں اور رویوں کو پروان چڑھا رہے ہیں جنہیں خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کوئی خیال نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی اس دوران کتاب لگنے سے ملیکہ بخاری کی آنکھ پر زخمی آیا تھا۔
خاتون رکن اسمبلی کی بائیں آنکھ کے کار نیا پر زخم آئے ہیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
