ہوماسلام آبادآزاد کشمیر کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آزاد کشمیر کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

مظفر آباد،آزاد کشمیر کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ کاحجم 141.4 ارب روپے متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 22-2021 کا آزاد کشمیر کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا ۔ اسپیکرآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر اجلاس کی صدارت میں وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی بجٹ پیش کریں گے۔ آزادکشمیر بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 28 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 113.4 ارب روپے رکھے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت ترقیاتی بجٹ میں 14 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، 2 ارب روپے کے فارن ایڈ منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔بجٹ میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کے لیے 10 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔