ہومتازہ تریناقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس، وزیر خزانہ کو اہم عہدہ مل گیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس، وزیر خزانہ کو اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ای سی سی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔

اس سے قبل ای سی سی کے چیئرمین وزیراعظم شہبازشریف تھے۔اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وزرا شامل ہیں۔اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وزرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔