ہومبریکنگ نیوزپاکستان میں یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کیلئے قومی ایوارڈ

پاکستان میں یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کیلئے قومی ایوارڈ

اسلام آباد (سب نیوز )صدر پاکستان نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کو پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران انکی خدمت پر ‘ہلالِ قائداعظم’ ایوارڈ سے نوازا۔ یہ اعزاز امریکہ اور پاکستان کے درمیان گہری شراکت داری اور ترقی میں تعاون کے لیے ان کے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔سمانتھا پاور کی جانب سے پاکستان میں یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر، کیٹ سوم وونگسری نے اس ایوارڈ کو وصول کیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں ایڈمنسٹریٹر پاور نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے یو ایس ایڈ کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت کو تسلیم کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔2022 کے سیلاب کے دوران، امریکہ یو ایس ایڈ کے توسط سے امدادی کارروائیوں میں پیش پیش رہا۔

امریکہ نے اس مد میں مجموعی طور پر $215 ملین سے زیادہ کی امداد فراہم کی، جس میں امریکی شہریوں اور کمپنیوں کی جانب سے $37 ملین سے زیادہ کی امداد بھی شامل ہے۔ اس امداد سے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ضروری سامان، ہنگامی پناہ گاہ، صاف پانی، خوراک اور ادویات فراہم کی گئیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔