اسلام آباد(سب نیوز )عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت سے کامیاب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے باوجود قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے آزاد حیثیت برقرار رکھے جانے کا انکشاف ،ان اراکین میں سے 20کے قریب ممبران کے اڑان بھرنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 80سے زائدپی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا حلف نامہ جمع کروایا تھا ،تاہم اب تک اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ان اراکین کی ازاد حیثیت برقرار رکھی گئی ہے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ آزاد حیثیت ہونے کی وجہ سے آئندہ چند دنوں میں ان میں سے 20کے قریب اراکین اڑان بھر سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبران کی آزاد حیثیت کے خاتمے کیلئے پارٹی کی طرف سے تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق جن ممبران کی حیثیت آزاد رکھی گئی ہے ان میں گوہر خان،عمر ایوب،شیر افصل مروت،جنید اکبر الیاس چوہدری،انیقہ چوہدری،امتیاز چوہدری سمیت دیگر اہم رہنما بھی شامل ہیں ۔



