ہومپاکستانگورنر کے پی کی غلام علی کی وزیراعلیٰ علی امین سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی

گورنر کے پی کی غلام علی کی وزیراعلیٰ علی امین سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (آئی پی ایس )تنقید کے باوجود وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر غلام علی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے صوبے کی معاشی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور نے مرکز میں صوبے کا جو کیس پیش کیا اس سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعلی کو صوبے کے آئینی اور معاشی مسائل پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ معاشی وسیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔