ہومتازہ تریناسلام آباد ،تھانہ سہالہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم میں تین افراد جاں بحق

اسلام آباد ،تھانہ سہالہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم میں تین افراد جاں بحق

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سہالہ میں مسلح افراد کے درمیان تصادم میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد مسلح تصادم ہوا جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی اور اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا۔مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غلام مصطفی، پرویز اور زبیر اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ علاقے کے حالات کشیدہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔