ہومپاکستانکورونا وائرس پاکستان میں مزید59 افراد کی جان لے گیا

کورونا وائرس پاکستان میں مزید59 افراد کی جان لے گیا

اسلام آباد،کورونا وائرس پاکستان میں مزید59 افراد کی جان لے گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35039 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 59 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ 4 ماہ بعد وائرس کے ایک ہزار سے بھی کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.39 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21782 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 80 ہزار 316 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔