ہوماسلام آبادتھانہ گولڑہ شریف کی کارروائی ،گن پوائنٹ پر موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاچھیننے والے افغانی گینگ کے 2کارندے گرفتار

تھانہ گولڑہ شریف کی کارروائی ،گن پوائنٹ پر موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاچھیننے والے افغانی گینگ کے 2کارندے گرفتار

اسلام آبادآئی پی ایس )تھانہ گولڑہ شریف کی کارروائی ،گن پوائنٹ پر موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاچھیننے والے افغانی گینگ کے 2کارندے گرفتار ،ملزمان کے قبضے سے قیمتی موبائل فون ،نقدی برآمدکر لی گئی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل ، اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمدکر لیا گیا ۔ملزمان میں لعل ولی عرف کریم اللہ افغانی ،جہانگیر افغانی شامل ہیں،سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑواں شہر وں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،کارروائی ڈی ایس پی سجاد حسین بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ گولڑہ سید عاصم غفار معہ ٹیم نے کی ،ایس پی صد رزون فاروق امجد بٹر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔