اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے شہید ہیڈ کانسٹیبل سید بشیر شاہ کے گھر نور پور شاہاں بری امام پہنچ گے ،شہید کی فیملی کی ساتھ ملاقات کی درجات بلند کے لیے فاتحہ خوانی کی اور چھوٹے بچوں کو پیار کیا ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے شہید کو کبھی نہیں بھولے گی، شہید کی فیملی کا مکمل خیال رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہید فیملی کو 60 سال کی عمر تک تنخواہ اور تمام سہولتیں میسر ہوں گی ،شہید نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا ۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہرافسر و جوان ملک وقوم کی خاطر ہمہ وقت جان نثار کرنے کو تیار ہے ۔خیال رہے کہ رواں ماہ آئی جے پی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بشیر شاہ اور اشتیاق شاہ شہید ہوگئے تھے ۔
آئی جی اسلام آبادقاضی جمیل الرحمان شہید ہیڈ کانسٹیبل سید بشیر شاہ کے گھر پہنچ گے ،فاتحہ خوانی کی اور چھوٹے بچوں کو پیار کیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
