ہومبریکنگ نیوزشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈ ٍی (سب نیوز )ایک طرف سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں گوادر پورٹ اتھارٹی کامپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنایا ہے تو دوسری جانب شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو دہشت گرد ہلاک، جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔