ہومبریکنگ نیوزضمنی انتخابات: حماد اظہر اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد

ضمنی انتخابات: حماد اظہر اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور مونس الٰہی کے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لاہور کے حلقوں این اے 119 اور پی پی 164 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے پی پی 158 سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات پر عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہر اور مونس الہٰی عدالتی اشتہاری ہیں، عدالتی اشتہاری انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔
متعلقہ ریٹرننگ افسران نے دونوں امیدواروں کے وکلاء کو اعتراضات سے متعلق مؤقف دینے کی ہدایت کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔