ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیلیے انتظامیہ کو 2روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیلیے انتظامیہ کو 2روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست پر دو دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ دو دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عامر مغل کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔