راولپنڈی: بشری بی بی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل لایا گیا
راولپنڈی(نیوزڈیسک)اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔ بشری بی بی کو بنی گالا ریسٹ ہاوس سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل لایا گیا۔190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ سماعت پر ایک گواہ کا بیان قلمبند اور جرح مکمل ہوئی تھی جب کہ آج مزید گواہان کی بیان قلمبند اور جرح کی جائے گی۔
بشریٰ بی بی بنی گالا ریسٹ ہاؤس سے اڈیالہ جیل منتقل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
