اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں قاضی انور ایڈووکیٹ اور مشیر برائے وزیر اعلی مشال یوسفزئی پھٹ پڑے۔قاضی انور کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات کے ا میدواروں کے ٹکٹ ہولڈرز میں میرا نام نہیں۔
پشاور میں بات چیت میں بتایا کہ پارٹی کی ہدایت پر سکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کے لیے آیا ہوں، مخصوص نشست کیس میں مجھ پر تنقید کرنے والوں کے پاس اور کچھ کرنے کو نہیں ہے۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ بھونکنے والے لگے رہیں گے۔
دوسری جانب مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مجھے استانی کہنے والے سازشی اور غدار ہیں، ان سازشیوں کا راستہ روکنے کیلئے مجھے ہدایات تھیں۔ جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان سازشیوں کو سائیڈ لائن کیا ہے، پارٹی کے لیے جنکی خدمات تھیں بانی پی ٹی آئی انکو آگے لے آئے۔
