ہومبریکنگ نیوزوزیر خارجہ لندن پہنچ گئے، کل برسلز میں نیوکلیئر سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے

وزیر خارجہ لندن پہنچ گئے، کل برسلز میں نیوکلیئر سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے

لندن(سب نیوز )وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، لندن میں ایک روز قیام کے بعد کل برسلز روانہ ہوں گے۔وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار برسلز میں نیو کلیئر سکیورٹی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف نے اسحاق ڈار کو کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے نامزد کیا ہے۔ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔